سندھ حکومت کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا اعلان

کراچی (پی این آئی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ ایکسائز کو ہدایت کی ہے کہ ہر قسم کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے۔

تفسیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کا اعلیٰ سطح کا اجلاس سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہوا، جس میں انہوں نے شرکا کو ہدایت کی کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کرسٹل، ہیروئن، آئس، چرس، کچی شراب سمیت ہر قسم کی منشیات فوری بند کرنے کے سخت احکامات جاری کردیے۔اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز عاطف الرحمٰن ڈی جی ایکسائز اورنگزیب پنہور، ڈویژنل ڈائریکٹرز اور دیگر شریک ہوئے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کو حکومت سندھ کے ہدایات اور اہداف کے مطابق ٹیکسز کی وصولی یقینی بنانی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت نے محکمہ ایکسائز کو جو اہداف دیے ہیں وہ حاصل کرنا ہوں گے۔ ہر قسم کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کام کرنا ہوگا۔ افسران اپنی کارکردگی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دیں۔ محکمہ ایکسائز کے متعلقہ ڈائریکٹرز خود فیلڈ میں جائیں اور اہداف کا حصول یقینی بنائیں۔ اہداف کے حصول کے لیے ہر افسر کو پرفارم کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close