گورنر خیبر پختونخوا کون ہوگا؟ پیپلز پارٹی نے سر جوڑ لیے

لاہور (پی این آئی)گورنر خیبر پختونخوا کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں 3 ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے گورنر کیلئے فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ باچا، شجاع خان کے نام پر مشاورت جاری ہے۔پی پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل کریم کنڈی کے گورنر بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما امجد آفریدی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے گورنر کیلئے مختلف نام زیر غور ہیں، اعلان بلاول بھٹو کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close