سی ڈی اے کا پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنانے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )سی ڈی اے نے پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ شہر اقتدار کے سیکٹر جی 10 میں 3.3 ایکڑ رقبے پر آئی ٹی پارک بنانے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سی ڈی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی ٹی پارک کے حوالے سے پلاٹ بھی مختص کردیا گیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد آئی ٹی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا جائے گا۔ پارک کا کورڈ ایریا ایک لاکھ سکوائر فٹ پر محیط ہوگا، پارک میں 5 سے 6 ہزار فری لانسرز کام کرسکیں گے۔سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ آئی ٹی پارک میں فری لانسرز، سٹارٹ اپس کےلئے ورکنگ سپیس، سافٹ ویئر ہاو¿سز کےلئے جگہ مختص کی جائے گی۔اتھارٹی نے بتایا کہ آئی ٹی پارک میں لائبریری، آئی ٹی مصنوعات کی نمائش کےلیے جگہ مختص ہوگی۔ آئی ٹی پارک میں ریسرچ سینٹرز، کانفرنس ہالز، میٹنگ رومز کےلئے جگہ بھی مختص کی جائیگی۔

سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد آئی ٹی پارک بنانے کے تمام اخراجات نجی کمپنیاں برداشت کریں گی، 15 سال بعد یہ پارک مکمل طور پر سی ڈی اے کے حوالے بھی ہوجائے گا، پارک میں نجی کمپنیاں جگہ کرائے پر لے کر آئی ٹی دفاتر بنا سکیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close