ملکی سرحد سے غیر ملکی باشندہ گرفتار کر لیا گیا

رحیم یار خان (پی این آئی)بھارت سے ملحق پاکستان کے صحرائی علاقے چولستان کی سرحد سے بنگلادیشی باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رحیم یار خان سے پولیس کے مطابق ملزم دستاویزات اور پاسپورٹ کے بغیر پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کنٹرول آف اینٹری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close