شمالی وزیرستان (پی این آئی)سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کتنے دہشت گرد مارے گئے؟شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 مارچ کو شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 4 دہشتگردمارے گئے اور بعدازاں کلیئرنس آپریشن کے دوران بھی سکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد عمر اور رحمان نیاز ہلاک ہوگئے جبکہ 3 دہشت گرد زخمی ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغان عبوری حکومت سے بارڈر منیجمنٹ یقینی بنانے کا کہتا رہا ہے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، امید ہے افغان عبوری حکومت پاکستان کےخلاف دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال روکے گی۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدیں محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں