رمضان میں عوام کو بڑا ریلیف، سندھ حکومت کا اہم پیکج کا اعلان

کراچی(پی این آئی) سندھ کے نومنتخب وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے شہریوں کے لیے ساڑھے 22ارب روپے کی لاگت سے رمضان ریلیف پیکیج2024ءکا اعلان کر دیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ماہ مقدس میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں انہوں نے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیا۔ترجمان سندھ حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس ریلیف پیکیج کے تحت 5ہزار روپے فی خاندان دیئے جائیں گے۔ یہ رقم کم آمدنی والے خاندانوں کو دی جائے گی۔ ایسے خاندان جن کی آمدنی 34ہزار یا اس سے کم ہو گی، اس امدادی رقم کے اہل ہوں گے۔ اس ریلیف پیکیج سے صوبے کی 66فیصد آبادی مستفید ہو گی۔ بے نظیر انکم سپورٹ کیش پروگرام کی طرح یہ رقم مستحق خاندانوںکے بینک اکاﺅنٹس میں منتقل کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close