تعلیمی سال کب سے شروع ؟ طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ

کراچی(پی این آئی)تعلیمی سال کب سے شروع ؟ طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ۔۔۔۔۔۔۔محکمہ تعلیم سندھ کے نئے تعلیمی سال 2025-2024میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کا شیڈول تیارکر لیا گیا۔ محکمہ تعلیم کاکہنا ہے کہ سکول اور کالجز کا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا،نرسری سے تیسری جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات مئی میں ہوں گے،

جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ موسم گرما کی تعطیلا ت یکم جون سے 31جولائی تک ہوں گے،موسم سرما کی تعطیلات 21دسمبر سے 31دسمبر تک ہوں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close