لاہور(پی این آئی)سنی اتحاد کونسل کوپنجاب میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
درخواست گزارنےموقف اختیار کیاہےکہ الیکشن کمیشن نہ توٹریبونل ہے نہ عدالت، اسمبلی میں مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں۔لاہورہائی کورٹ میں شہری میاں شبیراسماعیل کی درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزارنےموقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن نہ توٹریبونل ہے نہ عدالت، اسمبلی میں سیٹوں کے تناسب سے سنی اتحاد کونسل کومخصوص نشستیں ملنی چاہئیں۔سنی اتحاد کونسل نےالیکشن لڑایا نہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔دائر درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن کاعمل آئین میں ترمیم کے مترادف ہے۔الیکشن کمیشن کا فیصلہ اپنے اختیارات سے تجاوز ہے۔ درخواست گزارنے استدعا کی کہ عدالت الیکشن ایکٹ کا سیکشن ایک سوچار رول چورانوےخلاف آئین قرار دے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں