ڈکیتی، ایک اور گھر کا چراغ بُجھ گیا

کراچی(پی این آئی)ڈکیتی، ایک اور گھر کا چراغ بُجھ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔کراچی میں بے لگام ڈاکوؤں نے ایک اور گھر کا چراغ بجھا دیا۔ اللہ والا ٹاؤن میں بی بی اے کے طالب علم اور رائٹر لاریب کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔ رواں برس اب تک ڈاکوؤں کے ہاتھوں 31 افراد قتل ہوچکے ہیں۔کورنگی اللہ والا ٹاون میں دو ڈاکوؤں نے بائیس سالہ لاریب کو موبائل چھینےکےدوران مزاحمت کرنےپر قتل کردیا، والد کہتے ہیں جم جانےکےلیے گھر سے نکلا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاریب نجی یونیورسٹی میں بی بی اے فائنل ائیرکا طالب علم تھا، اگلے برس مقتول نے سہرا سجانا تھا، لاریب کو چند روز بعد بیرون ملک سے آنے والے شاگردوں کو اپنی لکھی گئی کتاب کی پرسینٹیشن دینی تھی لیکن ڈاکوؤں نے اس سے خواب چھین لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گلی میں پہلے ایک لڑکے کو لوٹا پھر لایب کو لوٹنے کی کوشش کی تو مزاحمت کرنے پر دو گولیاں چلائیں ایک گولی لاریب کولگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ جائے وقوعہ سے ایک نائن ایم ایم کا خول ملا ہے واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں