مظفر گڑھ(پی این آئی)رمضان پیکج، راشن بیگ کی تقسیم شروع۔۔۔۔۔۔۔۔مظفر گڑھ میں رمضان پیکج کے تحت راشن بیگ کی تقسیم شروع ہو گئی۔ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے مستحق افراد کے گھر جا کر راشن تقسیم کیا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں 2 لاکھ 61 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ راشن کی تقسیم میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں