سٹریٹ کرائم میں موٹر سائیکلوں سے محروم ہونیوالے شہریوں کیلئے اچھی خبر

کراچی (پی این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سٹریٹ کرائم میں موٹر سائیکلوں سے محروم ہونے والے شہریوں میں موٹر سائیکلیں تقسیم کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس سندھ میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم کی تقریب ہوئی جس دورا ن سٹریٹ کرائم کا نشانہ بننے والے افراد میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم کی گئی جس پر شہریوں نے گورنر کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر کامران ٹیسوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بکری چوری کی ذمےداری بھی حکمرانوں پرہوتی ہے، شہر میں کوئی بھی موٹرسائیکل چوری نہیں ہونی چاہیے۔یاد رہے کہ گورنر سندھ نے سٹریٹ کرائم کا شکار ہونے والے شہریوں کو موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز مفت دینے کا اعلان کیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close