زمین نام نہ کرنے پرسفاک دیوروں نے بھابھی کیساتھ ظلم کی انتہا کر دی

لودھراں(پی این آئی)باہمنی والا میں زمین نام نہ کرنے پر دیوروں نے بھابی کا سر مونڈھ دیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے خاتون کے شوہر اور دونوں دیوروں کو گرفتار کرلیا۔متاثرہ خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ داماد نے شادی کے وقت ایک کنال زمین میری بیٹی کے نام کی تھی، 10 سال سے میری بیٹی کے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔والدہ کا مزید کہنا ہے کہ میرا داماد اور اس کےبھائی میری بیٹی سے زمین واپس اپنے نام کروانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close