گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ گوادر شہر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ گوادر میں طوفانی بارشوں کے دوران صورت حال تشویش ناک ہو گئی جس پر گوادر کو آفت زدہ قرار دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close