ویب ڈیسک (پی این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ 9 مارچ کے بعدگورنر خیبرپختونخوا کے نام کا اعلان کردیا جائےگا۔
ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اس وقت سندھ اور بلوچستان میں حکومت سازی پر توجہ ہے،گورنر خیبرپختونخوا کے نام کی کوئی جلدی نہیں، آصف زرداری صدر منتخب ہونے کے بعد گورنر کے نام کا اعلان کریں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ پارٹی اختلافات سے بچنےکے لیے صدر کے انتخاب سے پہلےگورنر کے نام کا اعلان نہیں کیا جا رہا، پارٹی میں اختلافات کی صورت میں صدارت کے لیے آصف زرداری کے ووٹ متاثر ہوسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے 10 مارچ کے بعد گورنر کے نام کے اعلان سے متعلق صوبائی قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں