بس کھائی میں گرگئی،کئی افراد جاں بحق

ہری پور(پی این آئی) ہری پور کے علاقے خان پورمیں بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ خان پورکے پہاڑی علاقہ بگراں کے قریب پیش آیا جہاں بس کھائی میں گرگئی۔حکام نے بتایاکہ حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو خانپور اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں