لاہور ( پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پورے پنجاب کی وزیراعلیٰ ہوں، دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔
کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے، خواتین کو ہراساں کرنا ریڈ لائن ہے۔ آج ہی حلف لے کر آفس جاؤں گی اور منشور پر عمل شروع کراؤں گی۔وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں آج سے فری میڈیسن ملیں گے۔لباء خاص طورپر طالبات کیلئے فری سکول ٹرانسپورٹ پروگرام متعارف کرائیں گے۔300سے کم یونٹ بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کیلئے آسان اقساط پر سولر پینلز دیئے جائیں گے۔اپنی چھت اپنا گھرسکیم کا آغاز ایک لاکھ گھروں سے کیا جائے گا۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گلیوں بازاروں کو صاف رکھا جائے گا۔اوورسیز پاکستانیوں کوبیرون ملک سروسز کی فراہمی کا پراجیکٹ لانچ کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں