20 سال قید، 14 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی گئی

گوجرانوالہ (پی این آئی) سپیشل جج سنٹرل ون گوجرانوالہ محمد نعیم شیخ نےلیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزم شہزادالہٰی کو 20 سال قید اور 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔۔۔،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کے

 

 

بھتیجے احسن اقبال کو اٹلی بھجوانے کےنام پر 23 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔۔۔ جو لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا، ملزم کے خلاف کمپوزیٹ سرکل گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سپیشل جج سنٹرل ون
گوجرانوالہ محمد نعیم شیخ نے مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ملزم شہزاد الہی کو 20سال قید اور14لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close