پولیس نے زیر حراست ملزم کو تشدد کرکہ موت کے گھاٹ اتار دیا

لاہور (پی این آئی)پیرمحل پولیس نے زیر حراست ملزم کو مبینہ تشدد کرکہ ہلاک کردیا ایس ایچ او ، اے ایس آئی اور کانسٹیبل سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

پیرمحل تھانہ اروتی میں زیر حراست ملزم بلال ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا پولیس نے گرفتار کرکہ مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا ملزم بلال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پولیس حراست میں ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے ایس ایچ او افضل، اے ایس آئی سرفراز اور کانسٹیبل سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مقدمہ بلال کی ولدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمے میں کہا گیا کہ پولیس نے چار نامزد ملزمان کی ایماء پر بلال کو تشدد کرکہ ہلاک کیا پولیس نے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close