ایم کیوایم کا وزیر اعلیٰ سندھ کے انتخاب سےمتعلق بڑ ااعلان

کراچی (پی این آئی) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان نے وزیر اعلیٰ سندھ کے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ایم کیو ایم رہنما صادق افتخار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا، ہم وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں بھرپور حصہ لیں گے۔صادق افتخار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اجلاس میں امیدوار کے نام کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور وزارت اعلیٰ کے امیدوار کیلئےعلی خورشیدی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی خورشیدی ایم کیو ایم کے وزیر اعلیٰ سندھ کے امیدوار ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close