وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب،اسمبلی اجلاس کب ہو گا؟

کراچی (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا، مسلم لیگ ن کی مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب مدمقابل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار بھارتی اکثریت سے کامیاب ہوگئے، اس کے بعد اگلا مرحلہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا ہے، اس سلسلے میں پیر کے روز صبح 11 بجے الیکشن ہوگا، جس کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا۔اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے لیے امیدوار کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شام 5 بج کر 10 منٹ تک کی جائے گی جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی، مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہوں گی جن کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب کے ساتھ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close