ڈاکو بے لگام ہو گئے

کراچی(پی این آئی)ڈاکو بے لگام ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔کراچی میں ڈاکو بے لگام ہوگئے، چند گھنٹوں میں فائرنگ کے واقعات میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کورنگی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 2 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ بنارس فلائی اوور پر 2 سگے بھائیوں پر فائرنگ کی گئی جس سے بڑا بھائی جاں بحق جبکہ چھوٹا بھائی زخمی ہوگیا۔ مقتول کی 3 ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔کورنگی 4 نمبر میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران سفاک ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 2 سال کی حورین جاں بحق ہوگئی۔۔۔۔۔۔۔۔

جناح اسپتال میں موجود اہل خانہ کا بتانا ہے کہ موٹر سائیکل بغیر کسی مزاحمت کے ڈاکوؤں کو دے دی تھی مگر انہوں نے پھر بھی فائرنگ کردی۔دوسرا واقعہ بنارس فلائی اوور پر پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار 2 بھائیوں کو لوٹنے کی کوشش کی اور معمولی مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔اسپتال حکام کے مطابق دوسرے بھائی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ اہل خانہ نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر ڈاکو شہریوں کی جان لے رہے ہیں لیکن پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے انہیں روکنے میں ناکام ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close