خواجہ سراؤں کی پہلی درس گاہ کا افتتاح کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی)جلو پارک میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خواجہ سراؤں کیلئے تحفظ درس گاہ کے نام سے گوشۂ عافیت کا افتتاح کردیا۔

محسن نقوی نے جلو میں خواجہ سراؤں کی پہلی تحفظ درس گاہ کا افتتاح کیا اور درس گاہ کے مختلف حصے دیکھے اور وہاں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔ان کا کہناتھاکہ برطانوی کریکلم اینڈ ایکرڈیشن بورڈ کے شکرگزار ہیں جن کے تعاون سے یہ تحفظ درس گاہ صرف 18 روز میں قائم ہوئی،تحفظ درسگاہ کی بلڈنگ بے شک چھوٹی ہے لیکن اس کا کام بہت بڑا ہے، خواجہ سرا بچوں کو یہاں او اوراے لیو ل کی تعلیم ، پیشہ وارانہ تربیت اور رہائش کی سہولت حاصل ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close