طلبہ کیلئے خوشخبری, ایکساتھ تین چھٹیوں کی خوشخبری سنا دی گئی

کراچی(پی این آئی) سندھ کے تعلیمی اداروں کو ایک ساتھ 3 تعطیلات مل گئیں، شب برات کی عام تعطیل کے باعث صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 3 روز بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شب برات کی آمد پر سندھ کے محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو عام تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے 26فروری کو سندھ کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں بسلسلہ شب برات 26فروری بروز پیر کو صوبے بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل ہوگی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ شب برات کے سلسلے میں پیر 26 فروری کو عام تعطیل کے اعلان سے تعلیمی اداروں مسلسل 3 روز بند رہیں گے۔ 24 اور 25 فروری کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی جبکہ 26 فروری کو شب برات کے سلسلے میں عام تعطیل ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close