آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی

لاہور(پی این آئی)آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی۔۔۔۔۔۔۔۔لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پیٹرول ایجنسی میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق آگ کی وجہ سے دکان جل کر تباہ ہوگئی، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔دوسری جانب فیصل آباد میں ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے واقعہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ادھر گوجرانوالہ میں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار مقامی گلوکار سمیت 6 افراد کی ضمانت منظور ہوگئی۔گلوکار ذیشان روکھڑی سمیت ملزمان پر شراب نوشی کی دفعات بھی لگائی گئی تھیں۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close