پنجاب اسمبلی میں کس پارٹی کو کتنی سیٹیں ملیں؟

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی 36 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی خواتین امیدواران کامیاب ہوئی ہیں، تین نشستوں پر پیپلز پارٹی اور 2 پر مسلم لیگ (ق) کی خواتین کامیاب ہوئیں۔

پنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر استحکام پاکستان پارٹی کی امیدوار کامیاب ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close