کراچی ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والاشخص گرفتار،وجہ کیا بنی؟

کراچی (پی این آئی) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو گرفتار کر لیا ۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم طیب حسین کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا ۔تفصیلات کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم غیر قانونی راستے سے ایران گیا تھا، ملزم نے ایجنٹ سے تین لاکھ روپے کے عوض عراق کا ویزا حاصل کیا اور جعلی ویزرے پر ایران سے عراق جانے کی کوشش کی ، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کا بیرون ملک روانگی کے حوالے سے کوئی سفری ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close