سندھ اسمبلی میں کس جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں ملیں؟الیکشن کمیشن نےاعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں خا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو خواتین کی مخصوص 20 نشستیں اور اقلیتیوں کی 6 نشستیں الاٹ کی گئیں ہیں ، خواتین کی مخصو نشستوں پر ایم کیوایم کے 6 اور جی ڈے اے کی ایک رکن منتخب ہوئیں ہیں۔ سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کی نشست پر ایم کیوایم پاکستان کے 2 ارکان منتخب ہوئے ہیں ۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن)کوپنجاب اسمبلی میں خواتین کی 36مخصوص نشستیں ملی ہیں، پیپلزپارٹی کو پنجاب میں 3خواتین کی نشتیں دی گئیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ کو 2،آئی پی پی کو ایک نشست ملی ہے ۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ(ن)کو5اقلیتی نشستیں ملی ہیں ۔

پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تعداد 74 ہے جس میں 66 خواتین اور8 اقلیتی نشستیں شامل ہیں ، پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد66 ہے جن میں سے 42 کی فہرست جاری کی گئی ۔پنجاب میں خواتین کی 24 نشستوں کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیاگیا،پنجاب میں5اقلیتی ارکان کا نوٹیفکیشن جاری ہوا،3 ارکان کا نوٹیفکیشن روک لیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں