بلوچستان میں حکومت کون بنائے گا؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں حکومت پی پی بنائے گی اور مسلم لیگ ن اُن کی اتحادی ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرا م کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا تجربہ اچھا نہیں رہا، الیکشن میں ہمارا بیانیہ ن لیگ کے خلاف تھا، ن لیگ کے ساتھ کئی معاملات پرنظریاتی اختلافات بھی ہیں، پیپلزپارٹی کا فیصلہ ہے کہ وہ وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے کہتے رہے ہیں کہ اتحادی بلیک میل کرتے ہیں اب ان کو فری ہینڈ ہے اپنی کابینہ بنائیں۔ندیم افضل چن نے کہا کہ صدر پاکستان کا عہدہ مسلم لیگ ن کی ڈیمانڈ پر لے رہے ہیں، بلوچستان میں حکومت پی پی بنائے گی اور مسلم لیگ ن اُن کی اتحادی ہوگی۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن مصدق ملک نے ندیم افضل چن کے دعوے کی تصدیق کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close