ویب ڈیسک(پی این آئی)پرچہ آؤٹ ہونے پر سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) نے آج کا امتحان منسوخ کردیا۔
سندھ پبلک سروس کمیشن کا ٹیسٹ پیپر ایک روز قبل آؤٹ ہوگیا تھا، این ای ڈی یونی ورسٹی کراچی میں امیدواروں کے امتحانی ہال پہنچنے پر انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹیسٹ ملتوی کردیا گیا ہے، جس کے بعد انتظامیہ اور امیدواروں کے درمیان بد نظمی ہوئی اور متعلقہ تھانے کی پولیس نے پہنچ کر معاملےکو حل کرانےکی کوشش کی۔خیال رہےکہ سیکنڈری اسکول ٹیچرگریڈ 16 کی اسامیوں کے لیے آج ٹیسٹ ہونا تھا۔حیدرآباد میں بھی سبجیکٹ اسپیشلسٹ کا امتحان ملتوی ہوگیا، طلبا نے احتجاجاً سڑک بندکردی۔سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق پرچہ لیک ہونےکی اطلاعات ملی تھیں،کمیشن کی ساکھ کو برقرار رکھنےکے لیے ٹیسٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں