کراچی(پی این آئی) جھگڑے میں فائرنگ، یوسی چیئرمین جاں بحق۔۔۔۔۔۔بھٹائی آباد میں بچوں کے معاملے پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں یوسی چیئرمین جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق بھٹائی آباد گلی نمبر 19 میں بچوں کی لڑائی پر بڑے بھی جھگڑ پڑے، اس دوان دونوں گروپوں کے افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔پولیس کا بتانا ہےکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت صابر مگسی کے نام سے ہوئی جو پیپلزپارٹی یوسی 9 کا چیئرمین تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔یوسی 9 کے کونسلر شوکت نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول شادی شدہ اور 2 بچوں کا باپ تھا، مقتول پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا، واقعہ سے کچھ دیر قبل مقتول میرے ساتھ تھا، مقتول کو گردن میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔شوکت نذیر نے مزید کہا کہ واقعہ بچوں کی لڑائی کے دوران پیش آیا، مقتول صابر کی تدفین کے بعد قانونی کارروائی کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں