وزیر اعلیٰ سندھ کون ہوگا؟ مشاورت مکمل ہوگئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ کو ایک بار پھر سندھ کا وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ میں آئندہ وزیر اعلیٰ کے لیےمشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو ایک بار پھر سندھ کا وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا، سندھ بھر سے نومنتخب تمام اراکین سندھ اسمبلی کو کل کراچی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت 2 دن میں وزیراعلیٰ کیلئے مراد علی شاہ کے نام کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close