پی ٹی آئی کراچی سےکتنی سیٹیں جیتی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے کراچی میں قومی اسمبلی کی 20 نشستیں جیتی ہیں۔

اتوار کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ فارم 45 کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 میں سے 20 اور صوبائی کی 40 سیٹیں جیتے ہیں۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ حیدر آباد میں بھی قومی اسمبلی کی دو سیٹیں ہم بھاری مارجن سے جیتے ہیں۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو ووٹ پڑا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close