لاہور ( پی این آئی ) مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاء تارڑ نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں حکومت بنانے کا دعویٰ کردیا، لیگی رہنماء کہتے ہیں کہ ہارے ہیں لیکن پیچھے نہیں ہٹے، آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والوں کی سیاست کا ہمیں جواب دینا آتا ہے، ان لوگوں نے ملکی مفاد داؤ پر لگایا سائفر لہرایا، آپ نے وقتی طور پر کچھ نشستوں پر فتح حاصل کی ہے جہاں آپ کو شکست ہوئی ہے اسے تسلیم کریں، جہاں سے تحریک انصاف جیتی وہاں دھاندلی نہیں ہوئی، خواجہ سعد رفیق نے سب سے پہلے لطیف کھوسہ کو مبارکباد دی، ہم نے خندہ پیشانی سے شکست کو قبول کیا، ہارے ہیں پیچھے نہیں ہٹے، ہم یقین رکھتے ہیں ہمارا دشمن مکار ہے اسے ایک دن شکست ہوگی۔لیگی رہنما نے کہا کہ کل ایک کمشنر صاحب کو الیکشن کے 8 دن بعد بیداری نصیب ہوئی، ریٹائرمنٹ سے چند دن پہلے آپ کو یہ خیال کیوں آیا؟ ریٹرننگ افسران کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، لیاقت چٹھہ کا تحریک انصاف کے لوگوں سے رابطہ ثابت ہوگیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں