انا للہ و انا الیہ راجعون، ایم کیو ایم رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کراچی (پی این آئی) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 1 میں فائرنگ سے ایم کیو ایم کا عہدیدار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت 35 سالہ ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔ اہلخانہ کا بتانا ہے کہ مقتول ریحان ایم کیو ایم پاکستان سرجانی ٹاؤن کاجوائنٹ یوسی آرگنائزر تھا۔کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے جوائنٹ یوسی آرگنائزر ریحان کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ سندھ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قتل کی تحقیقات کریں اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close