کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان سے نو منتخب آزاد اراکین نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ مشترکہ طور پر کیا جائے گا۔
بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب آزاد اراکین کا اجلاس ہوا جس میں نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی ولی نورزئی، مولوی نوراللہ، لیاقت لہڑی ، بخت محمد کاکڑ، اسفندیار کاکڑ شریک ہوئےجبکہ عبدالخالق اچکزئی ویڈیولنک کے ذریعےاجلاس میں شرکت کی۔آزاد اراکین اسمبلی کا صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ موقف اپنانے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کےاعتماد پر پورا اترنے اور بلوچستان اسمبلی میں صوبے کے عوام کی نمائندگی کیلئے مشترکہ جدوجہد کرینگے۔ذرائع کے مطابق آزاد اراکین اسمبلی سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت رابطے میں ہے، جے یو آئی نےبھی بعض آزاد اراکین اسمبلی سے رابطے کئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں