حب (پی این آئی)بلوچستان کے شہر حب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران پیپلزپارٹی اور باپ پارٹی کے کارکنوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی حب منظور بلیدی کے مطابق دو سیاسی جماعتوں کے حامیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔کشیدگی کا یہ واقعہ پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کے دوران پیش آیا جہاں دھاندلی کی شکایت پردونوں پارٹیوں میں جھگڑا شروع ہوا۔ایس ایس پی حب کے مطابق صورت حال اب قابو میں ہے اور زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی بی21 میں دوبارہ گنتی روکنےکا حکم د یتے ہوئے آراو کے دفتر میں شرپسندوں کےگھسنے اور ریکارڈ ٹمپرکرنے کی بھی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے، اس کے لیے 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی بنادی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں