بڑی سیاسی جماعت کا انتخابی نتائج کیخلاف قومی شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ ( پی این آئی)پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی(پی این اے پی) نےانتخابی نتائج کےخلاف کل سے صوبے بھرمیں قومی شاہرائیں بند کرنےکااعلان کردیا۔

کوئٹہ میں پشتونخواہ نیپ کےچیئرمین خوشحال کاکڑاوردیگرنےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ آٹھ فروری کوہونےوالےانتخابات ملکی تاریخ کےبدترین انتخابات ہیں انہوں نےکہاکہ پری پول اور پوسٹ پول دھاندلی کی گئی ہے، لوگوں کےووٹ کوایک حلقہ سےدوسرےحلقےتک منتقل کئے گئے۔ ڈی سی کوئٹہ نےنصراللہ زیرے کودھمکی دی تھی کہ آپ کوانتخابات نہیں جیتنےدیاجائےگا، پولنگ عملہ تعینات کیاگیاوہ جانبدارتھا، این اے251میں36گھنٹےتک نتائج روکےگئے۔

انہوں نےالزام عائدکیاکہ ڈپٹی کمشنرقلعہ سیف اللہ نےکروڑوں روپےرشوت کےعوض پریذائیڈنگ آفیسرزکےساتھ مل کر نئے فارم45بنائے میں پوچھتاہوں کہ ڈی سی قلعہ سیف اللہ نےکس حیثیت میں فارم45روکےرکھا۔انہوں نے کہا کہ اس بار نئی طرزِ آمریت متعارف کروائی گئی ہے، یہ لوگ 18 ویں ترامیم کو ختم کروانے چاہتے ہیں، چیئرمین پشتونخوانیپ نے کہا کہ کل سے انتخابی نتائج کے خلاف صوبے بھر میں قومی شاہراوں کو بلاک کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں