لاڑکانہ (پی این آئی)دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ، ہلاکتوں کی اطلاع۔۔۔۔۔۔۔۔۔لاڑکانہ میں نوڈیروبائی پاس کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔مقامی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچنے والی ماہوٹا پولیس پر بھی فائرنگ کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آ کر ماہوٹا تھانے کے اے ایس آئی سلطان شاہ شہید ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔ ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق پولیس کی مزید نفری روانہ کردی گئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ ایک شدید زخمی کو فوری طور پر کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں ڈی ایس پی ماہوٹا بشیر احمد شر اور سپاہی صدام حسین بھی شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں