سیالکوٹ(پی این آئی)آزاد امیدوار کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان۔۔۔۔۔۔۔۔۔سیالکوٹ کے حلقے پی پی 48 سے جیتنے والے آزاد امیدوار خرم ورک نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ایک ویڈیو بیان میں خرم ورک نے کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا۔۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام کی مشاورت سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں خرم ورک 47340 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار لیاقت علی 41657 ووٹ لے کر ہار گئے تھے۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں