لشکری رئیسانی کا کوئٹہ سے منتخب امیدوار پر الزام

کوئٹہ(پی این آئی)لشکری رئیسانی کا کوئٹہ سے منتخب امیدوار پر الزام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بلوچستان گرینڈ الائنس کے سربراہ لشکری رئیسانی نے کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 44 سے منتخب امیدوار پر غیر ملکی شہریت کا الزام عائد کردیا ہے۔کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران لشکری رئیسانی نے الزام الزام عائد کیا کہ کوئٹہ کے حلقہ 44 سے منتخب ہونے والا امیدوارپاکستانی شہری نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 44 پر کامیاب امیدوار عبید گورگیج کا تعلق افغانستان کے صوبہ نمروز سے ہے۔۔۔۔۔۔

دوسری جانب عبید گورگیج نے لشکری رئیسانی کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔عبید گورگیج کا کہنا تھا کہ جس کو میری قومیت پر شک ہے وہ عدالت سے رجوع کرے سب پتا چل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہے، میرے پاس بھی وہی قومی شناختی کارڈ ہے جو سب کے پاس ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں