جیت کے بعدزرتاج گل نےکس کے حق میں بیان دیا؟

پشاور(پی این آئی) جیت کے بعدزرتاج گل نےکس کے حق میں بیان دیا؟ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے قومی اسمبلی کا انتخاب جیت کر عمران خان کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کے ووٹ سے جیت گئی ہوں۔ ڈیرہ غازی خان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران زرتارج گل کا کہنا تھا کہ میری کامیابی میں میرا ایک بھی ذاتی ووٹ نہیں، لوٹا نہیں بننا چاہتی نہ ایسا کر کے ذلیل ہونا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے ذریعے ہمارے امیداواران متعلقہ فورمز پر اپیل کریں گے، میں نے اپنے ووٹوں پر پہرا دیا، اپنی 65 ہزار کی لیڈ کو تبدیل نہیں ہونے دیا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close