کراچی ،قومی اسمبلی میں کس پارٹی کو کتنی نشستوں پر کامیابی ملی ؟

کراچی( پی این آئی)کراچی میں عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج آنےکا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اب تک کے نتائج کے مطابق کراچی کی 22 قومی اسمبلی کی نشستوں میں سے 11 میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور 5 میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی ہے۔این اے 229 ملیر 1 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار جام عبدالکریم بجار 55 ہزار 732 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ مسلم لیگ ن کے قادر بخش 21 ہزار 841 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 230 ملیر 2 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید رفیع اللہ 32 ہزار 99 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جب کہ اس نشست سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مسرور علی 23 ہزار 370 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 231 ملیر 3 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ 43 ہزار 634 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جب کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد محمود علی 43 ہزار 245 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close