مسلح افراد نے بیلٹ باکس توڑ دیئے

کراچی ( پی این آئی)کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 233 لانڈھی نمبر 6 میں مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔

این اے 233 لانڈھی نمبر 6 کے پولنگ اسٹیشن 72 اور 78 میں مسلح افراد نے دھاوا بولا۔ مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر بیلٹ باکس توڑ دیے۔دوسری جانب ملک میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close