خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

صوابی( پی این آئی ) علاقہ مکینوں کے فیصلے کے بعد صوابی کے گاؤں ادینہ میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حلقہ این اے 20 میں ادینہ میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم رکھا جا رہا ہے۔پولنگ اسٹیشن پر عملہ موجود ہے تاہم ووٹ ڈالنے کے لیے کوئی خاتون نہیں آئی۔ عام انتخابات 2024 کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے صوابی پولیس نے بھی سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی۔
ضلع بھر کے 763 پولنگ سٹیشنوں پر 4 ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں 350 نارمل پولنگ سٹیشنز ہیں۔ 331 حساس جبکہ 80 انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز قرار دیئے گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جہاں مناسب سکیورٹی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں جس میں کیو آر ایف و آر آر ایف سکواڈ 166 موبائل گاڑیوں میں گشت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close