ایم کیو ایم انتخابات میں کتنی سیٹیں جیتے گی؟ خالد مقبول نے بتا دیا

کراچی (پی این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے ہم بہت دنوں سے الیکشن کے دن کے منتظر تھے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا ایم کیو ایم 35 سال سے سیاست نہیں عبادت کر رہی تھی، ایوان جتنا حق پرستوں سے سجے گا اتنا ہی معتبر ہو گا۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا سندھ کے شہری علاقوں سے 40 صوبائی نشستیں جیتیں گے جبکہ کراچی سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر کوئی مقابلہ نہیں ہے۔این اے 246 کراچی سے ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ بند ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔امین الحق کا کہنا تھا امن و امان کی صورتحال بہتر ہے لیکن پولنگ اسٹیشن پر عملہ نہ پہنچنے کی شکایت ہے، کہیں نہ کہیں مسائل جنم لے رہے ہیں جس کی وجہ سے پولنگ میں مسائل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں