عام تعطیل کا اعلان

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان میں 2 عام تعطیلات کا اعلان، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر 8 فروری کے ساتھ 9 فروری کو بھی صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کیلئے پولنگ ل بروز جمعرات 8 فروری کو ہو گی، 12 کروڑ 79 لاکھ 21 ہزار 49 رجسٹرڈ ووٹرز 17 ہزار 758 امیدواروں میں سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں اپنے امیدواروں کا انتخاب کریں گے، قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلیوں کے تین حلقوں سمیت چار انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی اموات کی وجہ سے پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔

ملک بھر میں 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے گا، ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز اور 2 لاکھ 66 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں،ہر حلقہ کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر سے جاری کیا جائے گا۔
گوادر پرو کے مطابق نگران وفاقی وزیربرائے تجارت، صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ چین کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مالی سال 24 کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات 1.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 1.1 ارب ڈالر کے مقابلے میں 46 فیصد اضافہ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ سات ماہ میں 544 ملین ڈالر کا یہ اضافہ ایک اہم کامیابی ہے اور یہ پاکستان کی چین پر نئی توجہ کا نتیجہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات کا ثبوت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close