کوئٹہ (پی این آئی)کوئٹہ میں گورنمنٹ اسکول سریاب کلی احمد خان زئی پولنگ سٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دستی بم زوردار دھماکے سے پھٹا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی مستونگ میں پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جو باہر پھٹا، دستی بم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں