2 چوکیدار پریزائیڈنگ افسر مقرر

لاہور(پی این آئی)پولنگ اسٹیشنز پر چوکیدار کی تعیناتی ۔۔۔۔۔۔۔سندھ کے ضلع دادو میں 2 پولنگ اسٹیشنز پر 2 چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق دادو کے حلقے این اے 228 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 241 اور پولنگ اسٹیشن نمبر 166 پر چوکیدار پریزائیڈنگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔آر او آفس کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر چوکیدار کی تعیناتی سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔آر او آفس کا کہنا ہے کہ این اے 228 میں چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر بنانے کا عمل فنی خرابی کے باعث ہوا۔

آر او آفس کے مطابق چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر بنانے کی غلطی غیر ارادی طور پر ہوئی جسے درست کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ، مٹیاری میں الیکشن ڈیوٹی سےغائب 10پریزائیڈنگ افسران کے خلاف، سجاول میں 300 غیرحاضر میڈیکل افسران، اساتذہ اور دیگرسرکاری ملازمین کے خلاف جبکہ سیہون میں 134 غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close