کراچی (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے کراچی میں چوکیدار، سویپر کو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر لگا دیا، شہر قائد میں آفس کلینر اور لیب اسسٹنٹ کو بھی اسسٹنٹس کی بھی بطور پریذائیڈنگ افسر تعیناتی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انوکھا اقدام اختیار کرتے ہوئے کراچی میں محکمہ تعلیم کے چوکیدار اور سویپر کو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر تعینات کردیا۔الیکشن کمیشن نے محکمہ تعلیم کے چوکیدار محمد اشرف کی گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج میں ڈیوٹی لگا دی، کالج سویپر پرویز مسیح کو خورشید گورنمنٹ گرلز کالج میں اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر تعینات کردیا۔ آفس کلینر محمد حبیب کو گورنمنٹ سپیریئر کالج میں تعینات کر دیا، دو لیب اسسٹنٹ کو بھی اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر تعینات کردیا گیا۔دوسری جانب الیکشن 2024ءکیلئے پنجاب بھر میں سیکورٹی ڈیوٹیز کیلئے ریٹائرڈ پولیس اور فوج کے ملازمین تعینات کرنے کافیصلہ ، 53ہزار سے زائد مختلف محکموں کے ریٹائرڈ پولیس ملازمین اورریٹائرڈفوجی الیکشن میں سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں