کوئٹہ ( پی این آئی)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی خدشات پر امیدواروں کو عوامی اجتماعات سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔سیکیورٹی ایڈوائزری کوئٹہ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو جاری کی گئی ہے جس میں امیدواروں کو خاص طور پر 4 سے 6 فروری تک غیر ضروری آمد و رفت اور عوامی اجتماعات سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متنبہ کیا ہے کہ نامعلوم دہشت گرد عوامی اجتماع کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ امیدواروں سے درخواست ہے غیر ضروری عوامی اجتماعات کا انعقاد نہ کریں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں انتخابی امیدواروں پر دستی بم حملے کیے گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں